loveHeader Ads

یوم پاکستان پریڈ:الخالد ٹینک کے دستے کی صدر مملکت کو سلامی

یوم پاکستان پریڈ:الخالد ٹینک کے دستے کی صدر مملکت کو سلامی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان پریڈ میں پاک فوج کے الخالد ٹینک کے دستے نے صدر مملکت کو سلامی دی،الخالد ٹینک کیمیائی اور ایٹمی حملے سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پریڈ ایونیو شکرپڑیاں پر ہونیوالی یوم پاکستان پریڈ میں الخالد ٹینک نے صدر کو سلامی دی ۔الخالدٹینک پاکستانی فوج کا نیا اور جدید ترین ٹینک ہے۔ یہ 400 کلومیٹر دور تک بغیر کسی مزاحمت سفر کرسکتا ہے۔


00:00/00:00Untitled Video
اس کے اندر ایک 1200 HP یوکرین کا بنایا گیاانتہائی جدید انجن نصب ہے،یہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ اسکا عملہ تین آدمیوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔ الخالد ٹینک کا افتتاح پاکستان میں سابق صدر جنرل ضیاءالحق نے 1988ءمیں کیا تھا۔الخالد ٹینک میں ایک عدد 125 ملی میٹر سموتھبور توپ نصب ہوتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں ایک مشین گن اسکی چھت پر اور ایک نیچے بھی لگی ہوتی ہے۔ اسکی توپ 200 میٹر سے لیکر 2000 میٹر تک کے دشمن کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ اس میں روس کا بنایا گیا گولہ لگانے والا خودکار نظام نصب ہے۔یہ پانچ میٹر گہرے پانی میں سے بھی گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

No comments

thank you for comment

Theme images by RBFried. Powered by Blogger.