وہ جاندارجو اپنے نر کے بغیر بچے پیدا کرسکتی ہے، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ٹوکیو(نیوزڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مادہ کاکروچ بغیر مادہ کاکروچ کے
لمبے عرصے تکمادہ بچے پیدا کرسکتی ہے۔جاپان کی ہوکیوڈو یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مادہ کاکروچ کے بِلوں میں اگر نر نہ بھی موجود ہوتب تھی یہ کاکروچ بچے دیتی رہتی ہیں۔تحقیق کار ڈاکٹر ہیروشی نیشینوکا کہنا ہے کہ انہوں نے تحقیق میں دیکھا کہ 15مادہ کاکروچ کی کالونی تین سال تک نر کی مدد کے بغیر بچے دیتی رہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس کالونی میں انہوں نے دیکھا کہ ایک ہزار کاکروچ تھے اور تمام کے تمام مادہ۔ دنیا بھر میں 46ہزار سے زائد کاکروچ کی قسمیں رہتی ہیں،آسٹریلیا میں ان کی لمبائی8سینٹی میٹر تک ہے جبکہ جنوبی امریکہ اور وسطی امریکہ میں پائے جانے والے کاکروچ کی لمبائی اس سے بھی زیادہ ہے۔ کاکروچ سر کٹنے کے بعد بھی کئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتا ہے اور سانس لینے کا عمل اپنے جسم سے انجام دیتا ہے۔اسے پانی میں ڈالنے پر یہ آدھے گھنٹے تک زندہ رہ لیتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس مکوڑے کے بارے میں ایک اور جہت کا علم ہوا ہے کہ کس طرح یہ جاندار انتہائی نامصائب حالات میں بھی زندہ رہ لیتا ہے۔
Post a Comment