loveHeader Ads

بھارتی تاجر کا گمشدہ بیٹا جنس تبدیل کرا نے کے بعد لڑکی کے روپ میں گھر پہنچ گیا

 ۔khanبھارتی تاجر کا گمشدہ بیٹا جنس تبدیل کرا نے کے بعد لڑکی کے روپ میں گھر پہنچ گیا
احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر احمد آباد میں سونے کے تاجر کا لاپتہ بیٹا حیران کن طور پر لڑکی بن کر واپس گھر پہنچ گیا ۔   اے آر وائے نیوز کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں سونے کے نامور تاجر کاشائم نامی بیٹا جنس تبدیلی کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر واپس آگیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع تھانے میں درج کرادی تھی جس پر چند روز بعد تھانے سے فون آیا کہ آپ کا گمشدہ بیٹا مل گیا ہے اور اس وقت ایک ہسپتال میں موجود ہے جہاں وہ تبدیلی جنس کے آپریشن کے بعد لڑکا سے لڑکی بن گیا ہے۔     بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کے ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر  پولیس کا کہنا ہے کہ شائم نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں اپنی مرضی سے تبدیلی جنس کا آپریشن کروانے کے لیے گھر سے لاپتہ ہوا تھا کیوں کہ میری اس خواہش پر والدین ناراضگی کا اظہار کرتے اور کبھی میرا آپریشن نہیں ہونے دیتے۔  شائم نے پولیس کو بتایا کہ اسے شروع سے ہی یہ محسوس ہوتا تھا کہ اسے لڑکا نہیں بلکہ لڑکی ہونا چاہئیے تھا اور شاید غلطی سے لڑکی کی روح کسی لڑکے کے مجسمے میں جا بسی ہے جس کا اظہار میں نے اپنے والدین سے بھی کیا تھا اور تبدیلی جنس کا آپریشن کروانے کی اجازت بھی مانگی تھی۔  خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ  لیکن والدین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس بات کو ماننے سے یکسر انکار کردیا جس کے بعد میں نے خود ہی آپریشن کرانے کی منصوبہ بندی کی اور موقع دیکھ کر اپنے گھر والوں کو اطلاع دیئے بغیر چپ چاپ ہسپتال منتقل ہوگیا جہاں پہلے ہی تمام انتظامات مکمل تھے اور ڈاکٹرز کی ماہر ٹیم نے آپریشن کا آغاز کیا جو بہ احسن طریقے سے تکمیل کو پہنچا جس کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع دی

No comments

thank you for comment

Theme images by RBFried. Powered by Blogger.