urdu pakistan news Express Urdu Newspaper delivers latest news in Urdu, including breaking news, current news, top headlines from Pakistan, World, Sports, Business,
loveHeader Ads
Home/
Unlabelled
/برائلر مرغی کے بارے میں وہ باتیں جنہیں جان کر آپ یہ مرغی کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے
برائلر مرغی کے بارے میں وہ باتیں جنہیں جان کر آپ یہ مرغی کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے
برائلر مرغی کے بارے میں وہ باتیں جنہیں جان کر آپ یہ مرغی کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) برائیلرمرغی کا گوشت اور انڈے آج کل ہر گھر میں استعمال ہو رہے ہیں لیکن بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کے متعلق ایسی باتیں بتائی ہیں کہ آپ انہیں کھانے سے قبل کئی بار سوچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق فطری طور پر مرغی کو ایک انڈہ دینے میں لگ بھگ 36گھنٹے درکار ہوتے ہیں لیکن پولٹری انڈسٹری میں مرغیوں سے مصنوعی طور پر زیادہ انڈے لینے کے لیے انہیں انتہائی پرتشدد طریقہ کار سے گزارجاتا ہے۔ صرف امریکہ میں انڈوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ تقریباً30کروڑ مرغیوں کو اس بہیمانہ طریقہ کار سے گزارا جاتا ہے۔ مزید جانئے: سانپ اور انسان میں کبھی بھی دوستی نہیں ہوسکتی، یہ خبر پڑھ کر آپ کو بھی اس کہاوت پر یقین آجائے گا پیدائش سے لے کر ہی ان مرغیوں کی زندگیاں پوری طرح دکھ اور تکلیف کی تصویر بنی ہوتی ہیں۔ پولٹری انڈسٹری میں چوزوں کو پیدائش سے ہی ان کی ماﺅں سے الگ کر دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ پیدائش کے فوری بعد ہی نر اور مادہ مرغیوں کو الگ الگ کر دیا جاتا ہے اور مادہ چوزوں کو ان کی ماﺅں کی طرح اس تکلیف دہ عمل سے گزارا جاتا ہے۔ ان کی چونچیں انتہائی گرم بلیڈ یا انفراریڈ لیزر سے کاٹی جاتی ہیں۔ ان بلیڈز اور لیزر کا درجہ حرارت 800ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔نر چوزوں کے ساتھ اس سے بھی گھٹیا برتاﺅ کیا جاتا ہے اور انہیں پلاسٹک بیگز (شاپر)میں ڈال دیا جاتا ہے تاکہ وہ دم گھٹ کر مر جائیں۔ اس طرح انہیں تلف کر دیا جاتا ہے۔ مادہ چوزے جو کسی حد تک بڑے ہو چکے ہوتے ہیں انہیں انتہائی چھوٹے چھوٹے پنجروں میں بند کر دیا جاتا ہے جہاں اکثر کی موت واقع ہو جاتی ہے اور وہ باقی زندہ چوزوں کے ساتھ ہی پنجروں میں سڑتی رہتی ہیں۔ زندہ بچ جانے والے چوزے جب انڈے دینے کے قابل ہو جاتے ہیں تو انہیں زیادہ پیداوار کے لیے 188دن تک بھوکا پیاسا اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔ لگ بھگ 2سال تک ان سے انڈے لینے کے بعد بالآخر انہیں ذبح خانے بھیج دیا جاتا ہے جہاں ان کا گوشت بنا کر فروخت کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برائیلر مرغی کے ہر 10ہزار انڈوں میں سے ایک میں سیلمونیلا(Salmonella) نامی بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسان میں بخار اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔
Post a Comment