loveHeader Ads

ذہین ترین لوگ اپنی زندگی میں یہ کام ضرور کرتے ہیں، کیا آپ نے بھی کبھی ایساکیا؟

ذہین ترین لوگ اپنی زندگی میں یہ کام ضرور کرتے ہیں، کیا آپ نے بھی کبھی ایساکیا؟

نیویارک(نیوزڈیسک) ہمیں اپنے اردگرد ذہین لوگوں کو ڈھونڈنے میں کبھی کافی مشکل پیش آتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طریقے سے آپ ذہین لوگوں کی تلاش کرسکتے ہیں۔
جو لوگ اپنی غلطی سے سیکھیں
اگر آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے کوئی غلطی کی ہو اور دوبارہ اسے نہ دھرایا ہوتو ایسا شخص ذہین ہے۔ کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے اور ایسے لوگ بالکل بھی ذہین نہیں ہوتے۔
بحث میں منطقی ذہن
ہمارے اردگرد لوگ ایسے بھی ہیں جو بغیر کسی منطق کے بحث کرتے ہیں اور غلط ثابت ہونے پر بھی بحث کرتے رہتے ہیں جبکہ ذہین لوگ ایک منطقی ذہن کے ساتھ بحث کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔
اپنے آپ کو ذہین نہیں سمجھتے
ایسے افراد جو اپنے آپ کو ذہین سمجھیں ان سے دور رہیں کیونکہ یہ بے وقوف ہوتے ہیں،ایک ذہین شخص کبھی بھی اپنے آپ کو ذہین نہیں کہتا بلکہ وہ اپنے کام سے ذہانت کو ثابت کرتا ہے۔
یونیورسٹی آف ویانا کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ فضول لطیفوں پر بھی محظوظ ہوتے ہیں تو ایسے لوگ اصل میں ذہین ہوتے ہیں اور وہ دیگر افراد کی نسبت آگے بڑھتے ہیں۔
جسمانی طور پر سست
جولوگ سستی کا شکار ہوتے ہیں ان کے بارے میں لوگ منفی رائے رکھتے ہیں لیکن اصل میں یہ لوگ سوچ و بچار کی وجہ سے سستی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔خیال رہے کہ ہر سست انسان ذہین نہیں ہوتا بلکہ کچھ لوگوں میں یہ استطاعت ہوتی ہے۔
منشیات کا استعمال
ذہین لوگ ہر وقت اچھے کام نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات وہ منفی عادات کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بعض اوقات ذہین افراد منشیات کی جانب بھی راغب ہوجاتے ہیں۔ 
سوشل میڈیاپر جذباتی پیغامات
یونیورسٹی آف واٹر لوکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جولوگ جذبات سے عاری ہوکر کام کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات کو شیئر نہیں کرتے تو ایسے لوگ دیگر افراد کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔
پہلا بچہ
یونیورسٹی آف ایڈینبرا کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ والدین کی طرف سے پہلے بچے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے لہذا وہ باقی بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور مشکل کاموں کو جلد کرلیتے ہیں

No comments

thank you for comment

Theme images by RBFried. Powered by Blogger.